ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:بس کی ٹکر سے بائک سوارموقع پر ہی ہلاک 

منگلورو:بس کی ٹکر سے بائک سوارموقع پر ہی ہلاک 

Sun, 05 Nov 2017 22:21:46    S.O. News Service

منگلورو، 5؍نومبر (ایس او نیوز) کلاپو سے تھوکٹو کی طرف جاتے ہوئے ایک بائک سوار کو ایک بس نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام محمد سید شلال بتایا جاتا ہے جو کہ اُلال بیل کا رہنے والا تھا۔بس کی ٹکر سے سڑک پر گرتے ہی محمد کے سر پر شدید چوٹ لگی اور اس نے دم توڑ دیا۔حادثہ رونما ہوتے ہی اس مقام پر عوام کی بھیڑ جمع ہوگئی۔خیال رہے کہ دوتین روز قبل اسی مقام سے چند میٹرز کی دوری پر لاری کے ٹکرانے سے بھی ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس وقت عوام نے سڑکوں کی بدحالی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔


Share: